بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ برطانوی سیاسی تجزیہ کار حسین شفیعی کہتے ہیں:
غیر شادی شدہ ایرانی شدہ فوجی اپنے ساتھیوں اور شادی شدہ فوجیوں کو خطرے سے بچانے میں آگے آگے ہیں
میں ایرانی عوام کی بہادری کی ایک مختصر کہانی آپ کو سنانا چاہتا ہوں، وہی لوگ جو پہاڑوں میں واقع سرنگوں میں ہیں۔ وہ سرنگیں جہاں درحقیقت میزائل لانچر ہیں۔
میں کچھ افراد کے ساتھ رہا، ایک ایسے شخص کے ساتھ تھا جو ان سرنگوں وغیرہ میں سرگرم تھا۔ ان میں کچھ شادی شدہ افراد بھی ہیں؛ ان میں ایسے غیرشدہ نوجوان بھی ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ غیر شدہ نوجوانوں نے شادی شدہ افسران اور جوانوں سے کہا: "ایئے چلتے ہیں کہ لانچنگ کاروائی سرانجام دیں، کیونکہ ہم ترجیح دیتے ہیں کہ آپ [شادی شدہ افراد] شہید ہوجائیں، ہمارے بچے نہیں ہیں اور ہم شادی شدہ نہیں ہیں، کیونکہ آپ بچوں کے باپ ہیں؛ اس دفعہ ہمیں جانے دیجئے کہ جاکر یہ کاروائی سرانجام دیں"؛ گویا کہ جو لوگ ان سرنگوں کی طرف رخ کرتے ہیں، ان کے درمیان مقابلہ چل رہا ہے۔ اور یہ جانفشانی کی انتہا ہے کہ ایرانی عوام یہ جاننے کے لئے تیار ہیں کہ کوئی شادہ شدہ مرد شہید نہ ہو، اور یہ صرف ایک آدمی تھا جو شادی شدہ اور بچوں کا باپ نہیں تھا۔
یہ ایرانیوں کی باہمی یک دلی اور محبت کی انتہا ہے اور [دنیا کے] لوگ اس حقیقت کے ادراک سے عاجز ہیں۔
اگر میں یہ کہانی آپ کو نہ سناتا، تو آپ اس حقیقت سے آگاہ نہ ہوتے۔
اب آپ جانتے ہیں کہ غیر شادی شدہ مرد شادی شدہ مردوں سے کہتے ہیں: "دیکھئے دشمن ہم پر بمباری کر رہ ہے، اور لوگ ان لانچرز کے آس پاس مارے جاتے ہیں، جنگ کے ایام کی طرح، اور یہ مرد کہتے تھے کہ ہمیں جانے دیجئے"، یہ بات میں نے سنی اور آج ہماری آنکھوں سے آنسو جاری ہوئے۔
یہ ایرانیوں اور ایرانی فوجیوں کا طرز فکر ہے، ایرانی حیرت انگیز لوگ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ